پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قوانین کو حتمی شکل دیدی گئی اخراجات کی حد بھی مقرر

یونین کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین و وائس چیئرمین اور ضلع کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لئے مشترکہ انتخابات ہوں گے


ویب ڈیسک October 26, 2013
امیدواروں کو انتخابات میں کئے گئے اخراجات کے گوشوارے بھی ایک ماہ میں جمع کرانے ہوں گے۔ فوٹو: فائل

NIDERRAU, GERMANY: پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے قوانین کو حتمی شکل دے دی جبکہ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کے لئے اخراجات کی حد بھی مقرر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردیں ہیں، صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے قواعد وضوابط کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت یونین کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین و وائس چیئرمین اور ضلع کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لئے مشترکہ انتخابات ہوں گے اور اگر کسی ایک عہدے کا حامل شخص نااہل قرار دیا گیا تو دوسرا امیدوار بھی نااہل تصور کیا جائے گا۔

قواعد کے مطابق ضلع کے چیرمین اور وائس چیرمین کے لئے اخراجات کی حد 5 لاکھ ہوگی، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے 3، 3 لاکھ جبکہ یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین اپنی انتخابی مہم پر ایک، ایک لاکھ، خرچ کرسکیں گے، مخصوص نشستوں کے امیدوار 50 ہزار اور جنرل نشستوں کے امیدوار زیادہ سے زیادہ 20 ہزار روپے خرچ کرسکیں گے اور اخراجات کے گوشوارے کامیابی کے نوٹی فکیشن کے اجرا کے ایک ماہ میں جمع کرانے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |