آرمی چیف 28 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

دورے میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 26, 2013
آرمی چیف کے دورے میں دونوں ممالک کی افواج کی مشترکہ مشقوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی 28 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی چینی ہم منصب کی دعوت پر 28 سے 30 اکتوبر تک چین کا دورہ کریں گے، دورے میں دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی جبکہ دونوں ممالک کی افواج کی مشترکہ مشقوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں