عمران خان مخالفین کو مختلف ناموں سے بلاتے ہیں لیکن وہ خود بزدل خان ہیں بلاول بھٹوزرداری

آصف زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ اور مجھے بچہ کہنےوالےعمران خان اپنے آپ کو بزدل خان کب کہیں گے،بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک October 26, 2013
گزشتہ ہفتے بھی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران مخالف سیاسی قائدین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ فوٹو؛فائل

پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں اور دیگر سیاستدانوں کو مختلف ناموں سے پکارنے والے عمران خان دراصل خود بزدل خان ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شریف برادران کو ڈینگی برادران کہتے ہیں جبکہ آصف علی زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ اور خود انہیں بچہ کہتے ہیں لیکن دراصل عمران خان خود بزدل خان ہیں، عمران خان بتائیں کہ اپنے آپ کو بزدل خان کب کہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران مخالف سیاسی قائدین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں