طالبان مذاکرات میں سنجیدہ ہیں اس سلسلے میں حکومت بھی سوچ بچار کیساتھ اقدامات کررہی ہے فضل الرحمان

موجودہ حکومت نے امریکا کے ساتھ بات چیت کا نیا عمل شروع کیا ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)


ویب ڈیسک October 26, 2013
خیبرپختونخوا حکومت میں سیاسی تجربے کی کمی ہے، مولانا فضل الرحمان فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ طالبان مذاکرات میں سنجیدہ ہیں اس سلسلے میں حکومت بھی انتہائی سوچ بچار کرکے اقدامات کررہی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے امریکا کے ساتھ بات چیت کا نیا عمل شروع کیا ہے اور حکومت نے اپنی ترجیحات کے ساتھ امریکا کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا لیکn ہمیں اس بات کو دھیان میں رکھنا ہوگا کہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ ایک ملاقات میں معاملات حل نہیں ہوں گے۔

سربراہ جے یو آئی(ف) کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکرات میں سنجیدہ ہیں، اس سلسلے میں حکومت بھی انتہائی سوچ بچار کرکے اقدامات کررہی ہے اس لئے ذمہ دار افراد کو طالبان سے مذاکرات کا لائحہ عمل طے کرنے دیا جانا چاہیئے، انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت میں سیاسی تجربے کی کمی ہے اس لئے اسے چاہیئے کہ وہ وفاقی حکومت پر طالبان سے جلد مذاکرات کے لئے دباؤ نہ ڈالے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔