اسلام آباد شوہر کی بچی کی پیدائش پر جان سے مارنے کی دھمکی پرخاتون اسپتال میں بچی چھوڑ کر فرار
اسپتال انتظامیہ کی مداخلت کے بعد پولیس نے خاتون اور اس کی والدہ کو حراست میں لے لیا۔
مسلسل لڑکیوں کی پیدائش پر شوہر اور سسرالیوں کی دھمکیوں سے ڈر کر پولی کلینک اسپتال میں خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کے دوران پکڑی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولی کلینک اسپتال میں آج صبح ہی خاتون نے بچی کو جنم دیا تھا تاہم مسلسل لڑکیوں کی پیدائش کے باعث سسرال اور شوہر کی جانب سے جان مارنے کی دھمکیوں پر خاتون اپنی نومولود بچی کو اسپتال میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگئی تاہم اسپتال انتظامیہ کی مداخلت کے بعد پولیس نے خاتون اور اس کی والدہ کو حراست میں لے لیا۔ خاتون کا کہنا ہےکہ اس کا شوہر دبئی میں کام کرتا ہے، شوہر نے دھمکی دی تھی کہ اگر اب ان کے ہاں لڑکی کی پیدائش ہوئی تو وہ بچی اور اسے جان سے مار دے گا لہذا وہ اپنی جان بچانے کےلئے بچی کو اسپتال میں ہی چھوڑ کر فرار ہوئی۔
ترجمان پولی کلینک اسپتال کا کہنا ہےکہ اس وقت بچی کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیاہے جب کہ بچی کی حوالگی کے لئے لواحقین سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔