دبئی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو اننگزاور92 رنزسے ہرا دیا سیریز 11 سے برابر

پرواٹیز کپتان گریم اسمتھ ’’مین آف دی میچ ‘‘ جبکہ ابراہم ڈی ویلئیرز’’مین آف دی سیریز‘‘ قرار پائے۔


ویب ڈیسک October 26, 2013
جنوبی افریقہ کی ٹیم کے پاکستانی نژاد بالر عمران طاہر نے بہترین بالنگ کے باعث مین آف دی میچ جب کہ اے بی ڈویلیئر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ فوٹو؛اے ایف پی

جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اننگز اور 92 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز سے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تاہم چوتھے روز اسد شفیق اور کپتان مصباح الحق نے شکست کو ٹالے رکھا دونوں کھلآڑیوں نے 5ویں وکٹ کی شراکت میں 197 رنز جوڑے، 267 کے مجموعی اسکور پر مسٹر ٹک ٹک پارٹ ٹائم بالر ڈین ایلگر کا شکار بنے انہوں نے 88 رنز بنائے۔ مصباح الحق کے بعد کوئی بھی کھلاڑی اسد شفیق کا ساتھ نہ دے سکا۔ جلد ہی عدنان اکمل بھی پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد سعید اجمل اور محمد عرفان نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن دونوں کھلاڑی بالترتیب 9 اور 14 رنز ہی بناسکے، نویں وکٹ کی شراکت میں اسد شفیق نے جنید خان کے ہمراہ یقینی شکست کو ایک روز ٹالنے کی بھرپور کوش ک لین اس میں کامیبی نہ ہوسکی، 326 رنز کے مجموعی اسکور پر اسد شفیق کی صورت میں پاکستانی کی آخری وکٹ گری، ذوالفقار بابر زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کے لئے نہیں آئے ، اس طرح جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا اور پروٹیز نے دوسرا ٹیسٹ اننگز اور 92 رنز سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے جے پی ڈومنی اور عمران طاہر نے 3،3 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ ڈین ایلگر، ورنون فلینڈر اور ڈیل اسٹین کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔ میچ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے گریم اسمتھ ''مین آف دی میچ '' جبکہ دونوں میچوں میں بہترین بلے بازی کرنے پر پروٹیز وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلئیرز''مین آف دی سیریز'' قرار پائے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں