سیاسی جماعتیں ’’تحفظ پاکستان آرڈیننس‘‘ کی حمایت کریں وزیراعظم کا سیاسی قائدین کو خط

سیاسی قائدین ’’ تحفظ پاکستان آرڈیننس ‘‘کو پارلیمنٹ سے منظور کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں وزیر اعظم


ویب ڈیسک October 26, 2013
جلد ہی عام عادمی کے تحفظ اور حقوق کے لئے بھی نیا آرڈیننس لایا جائے گا، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے ''تحفظ پاکستان آرڈیننس'' کی حمایت کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو الگ الگ خطوط ارسال کئے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد ملک کو دہشت گردی کے حوالے سے سنگین خطرات درپیش ہیں، طویل آمریت اور امن وامان کی خراب صورتحال نے حکومت کی عملداری کو چیلنج کیا ۔عام لوگوں کی زندگیوں کو ابھی بھی خطرات لاحق ہیں اور قانونی خلا کے باعث مجرم کھلے عام پھرتے ہیں۔ سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لئے حکومتی قانونی ٹیم نے انتہائی جانفشانی اور عرق ریزی کے بعد قانون بنایا ہے۔ جسے پروٹیکیشن آف پاکستان آرڈیننس کے نام سے ابتدائی طور پر نافذ کیا گیا ہے۔

نواز شریف نے اپنے خط میں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ 2014 میں افغانستان سے اتحادی فورسز کا انخلا اہم چیلنج ہے، دہشتگردی کی روک تھام کے لئے نئے قانون سیاسی جماعتیں تحفظ پاکستان آرڈیننس کی حمایت کریں اور اسے پارلیمنٹ سے منظور کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ جلد ہی عام عادمی کے تحفظ اور حقوق کے لئے بھی نیا آرڈیننس لایا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں