ڈرون گرانا ہمارا نہیں وفاقی حکومت کا کام ہے وزیراعلی ٰ پرویزخٹک

طالبان سے مذاکرات کے لئے کل جماعتی کانفرنس کی منظور کردہ قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی جائے گی، پرویزخٹک


ویب ڈیسک October 26, 2013
کے پی کے کا بلدیاتی نظام تینوں صوبوں سے مختلف ہوگا، عوام کو فنڈزاوراختیارات بھی دے رہے ہیں، پرویز خٹک فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے روکنا صوبائی حکومت کا نہیں وفاق کا کام ہے۔

لاہورمیں عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی جانب سے خیبرپختون خوا کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ڈرون گرانا صوبائی حکومت کا نہیں وفاق کا مسئلہ ہے، امریکا کی ایما پر لڑی جانے والی جنگ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، طالبان سے مذاکرات کے لئے کل جماعتی کانفرنس کی منظور کردہ قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ خیبرپختوخوا کا بلدیاتی نظام تینوں صوبوں سے مختلف ہوگا، ہم عوام کو فنڈزاوراختیارات بھی دے رہے ہیں، صرف وزیراعلیٰ ہاوس میں روزانہ 1 ہزار 5 سو شکایات درج ہوتی ہیں، 8 سال سے بیرون ملک مقیم ڈاکٹرز کو فارغ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس قربانیاں دے رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ رشوت لینے کا معاملہ بھی جاری ہے اور منع کرنے پر پولیس والے نازاض ہو جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں