اسلام آباد کے المصطفی ٹاور میں آگ لگنے سے کمشنرپشاور جھلس کر شدید زخمی

صاحبزادہ انیس کا 90 فیصد جسم جھلس چکا ہے، ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع

سیکٹر ایف 10 میں واقع المصطفی ٹاور میں آگ گیس لیکج کے باعث لگی. فوٹو: ایکسپریس/فائل

KARACHI:
وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر ایف 10 میں واقع المصطفی ٹاور میں آگ لگنے سے کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس جھلس کا شدید زخمی ہوگئے۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکٹر ایف 10 میں واقع المصطفی ٹاور کے اسٹوڈیو اپارٹمنٹ میں آگ گیس لیکج کے باعث لگی، آگ لگنے کی وجہ سے کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس اور 26 سالہ ایک لڑکی کنزہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں پمز اسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر پشاور کا 87 فیصد سے زائد جب کہ خاتون کا 45 فیصد جسم جھلس چکا ہے، صاحبزادہ انیس کی حالت شدید خطرے میں ہے اور ان کو اس وقت وینٹیلیٹر پر رکھا گیا، ڈاکٹروں کی جانب سے انہيں بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان کمشنر پشاور کے مطابق صاحبزادہ انیس گزشتہ روزہ اسلام آباد پہنچے تھے جہاں آن صبح انہوں نے اپنے بیٹے کو لندن کیلئے رخصت کیا۔
Load Next Story