’’اسامہ کی لاش کی تصدیق ایک نوجوان عورت نے کی تھی‘‘

سابق امریکی کمانڈو کی کتاب میں مزید انکشافات، محکمہ دفاع کا قانونی کارروائی کا انتباہ


AFP September 02, 2012
سابق امریکی کمانڈو کی کتاب میں مزید انکشافات، محکمہ دفاع کا قانونی کارروائی کا انتباہ

ISLAMABAD: اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد میں آپریشن کے آنکھوں دیکھے حال پر مبنی کتاب کے پبلشر اور مصنف کو قانونی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ کتاب کی اشاعت اور اس کی پبلسٹی کے بعد امریکی محکمہ دفاع نے انتباہ کیا ہے کہ مصنف سابق امریکی کمانڈو ہے اور وہ ڈیوٹی کے دوران کیے جانے والے معلومات افشا نہ کرنے کے اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

پینٹاگان کے پریس سیکریٹری جارج لٹل نے جمعے کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کے مندرجات کا جائزہ لیا گیا ہے تاہم انھوں نے اس سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ کتاب خفیہ سرکاری راز سے پردہ اٹھا رہی ہے۔ پینٹاگان کے اعلیٰ ترین وکیل نے جمعرات کو ممکنہ قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ کتاب کی اشاعت سے قبل اس کے مواد کو جائزے کیلیے محکمہ دفاع نہیں بھجوایا گیا۔

دوسری جانب کتاب کے مزید مندرجات میڈیا کے پاس پہنچے ہیں، این این آئی کے مطابق اسامہ بن لادن کی شناخت اس کی موت کے بعد ایبٹ آباد کے کمپاؤنڈ میں موجود ایک نوجوان عورت نے کی تھی۔ مصنف جو کہ امریکی نیوی کے ریٹائرڈ کمانڈو ہیں نے بتایا کہ وہ اس کمپائونڈ میں داخل ہونے والے دوسرے کمانڈو تھے جنھوں نے تیسری منزل کے فرش پر ایک لاش پڑی ہوئی دیکھی۔ لاش کے قریب دو خواتین کھڑی تھیں جن کے بارے میں بعد میں انکشاف ہوا کہ وہ اسامہ کی بیویاں تھیں۔ اسامہ بن لادن کی شناخت اسامہ کی ان 2 بیویوں سے کرانے کی کوشش کی گئی لیکن انھوں نے شناخت کرنے سے انکار کردیا تاہم جب ہم فلور کی بالکونی میں موجود چلاتے ہوئے بچوں کے پاس پہنچے تو ایک نوجوان عورت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لاش اسامہ کی ہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |