بال ٹمپرنگ کرنے پرآئی سی سی کو ڈوپلیسی پر10میچوں کی پابندی لگانی چاہیئےتھی سابق انگلش قائد مائیکل وان

ڈوپلیسی پر صرف 5 رنز کی پینلٹی اور میچ کی آدھی فیس کا جرمانہ مضحکہ خیز ہے، مائیکل وان


ویب ڈیسک October 26, 2013
آئی سی سی کے نرم رویے پر آئندہ دوسری ٹیمیں بھی بال ٹمپرنگ کرنے کی کوشش کریں گی، سابق انگلش قائد۔ فوٹو؛ فائل

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے دبئی ٹیسٹ آئی سی سی کی جانب سے جنوبی افریقی کھلاڑی فیف ڈو پلیسی کو بال ٹمپرنگ پر دی جانے والی سزا کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈوپلیسی پر 10 میچوں کی پابندی لگنی چاہیئے تھی۔

سابق انگلش قائد مائیکل وان نے ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دبئی میں پیش آنے والے بال ٹمپرنگ کے شرمناک واقعے کے بعد آئی سی سی کا کردار انتہائی حیران کن ہے، بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے پر صرف 5 رنز کی پینلٹی اور میچ کی آدھی فیس کا جرمانہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بال ٹمپرنگ میں ملوث کرکٹر پر کم سے کم 10 میچوں کی پابندی عائد کی جانی چاہئے تھی۔

مائیکل وان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کی اتنی معمولی سزا پر آئندہ دوسری ٹیمیں بھی بال ٹمپرنگ کرنے کی ضرور کوشش کریں گی لہذا آئی سی سی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں احتیاط برتے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی آئی سی سی کی جانب سے بال ٹمپرنگ پر کم سزا دیئے جانے کے خلاف خط لکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔