رمشا کیس شواہد بدلنے پرامام مسجد اورمدرسہ مہتمم گرفتار
رمشا کی والدہ کی وکیل بدلنے کی استدعا،درخواست ضمانت پرسماعت پیرکوہوگی
رمشاکیس میں وعدہ معاف گواہ کی گواہی پرمیرآبادی میںقائم مسجد کے امام خالد جدون کوگرفتار کرلیا گیامدعی ملک حمادنے پولیس کوبتایا کہ رمشانے نورانی قاعدے کے اوراق گرائے تھے اور وہ (ملک حماد) قاعدے کے اوراق امام مسجد خالد جدون کے پاس لیکر آیا اور وقوعہ کے بارے میں آگاہ کیا ۔
انھوں نے بتایا کہ امام مسجدنے اوراق میں مزیداوراق شامل کیے ،اس وقت ان کے ہمراہ مدرسہ کے چشتی نامی مہتمم بھی تھے۔ملک حماد نے مزیدبتایا کہ جب اس نے امام مسجد سے مزیداوراق شامل کرنے کی وجہ پوچھی تو امام مسجد نے جواب دیا کہ وہ کیس مضبوط کررہے ہیں ۔ ملک حماد کے بیان پر رمنا پولیس نے پہلے مدرسہ کے مہتمم کو گرفتار کیا اور زیردفعہ 164 بیان ریکارڈ کیا بعد ازاں امام مسجد خالد جدون کو بھی گرفتار کرلیا گیا، دونوںملزموں کو آج ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیاجائیگا۔
قبل ازیں مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق اس کیس کے گواہ حافظ محمدزبیرنے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈکراتے ہوئے کہاکہ رمشا کیخلاف شواہدامام مسجدخالدجدون نے تبدیل کئے۔ حافظ زبیر نے بیان میںکہاکہ مزیداوراق راکھ میںشامل کرنے پرامام مسجدسے احتجاج بھی کیاتھا،اعتکاف میںبیٹھے دیگردوافراد نے بھی امام مسجدکوایساکرنے سے منع کیاتھا اورخالدجدون سے کہا تھا کہ جواصل ثبوت ہیںوہ پیش کئے جائیں۔
ادھر سپیشل رپورٹرکے مطابق اسلام آبادمیںرمشاکیس میں ملزمہ کی والدہ نے ٹرائل کورٹ میںاپناوکیل بدلنے کی درخواست دیدی ہے جس کے بعدرمشاکی درخواست ضمانت پر سماعت دوروزکیلئے ملتوی کردی گئی۔رمشاکی درخواست ضمانت پرسماعت ایڈیشنل سیشن جج اسلام آبادکی عدالت میں ہوئی، عدالت میںرمشا کی والدہ ارشادبی بی کی طرف سے ایک درخواست پیش کی گئی،اس میںمقدمہ میںانجم ریاض ایڈووکیٹ کی جگہ طاہر نوید ایڈووکیٹ کو وکیل بنانے کی اجازت مانگی گئی تھی،عدالت نے پولیس کیس کے تفتیشی آفیسرسے وکیل بدلنے کی اس درخواست پرتصدیق کی خاطررپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت تین ستمبرتک ملتوی کردی۔