لیفٹیننٹ جنرلر عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین مقرر

عاصم سلیم باجوہ کو 4 سال کے لیے سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا


ویب ڈیسک November 26, 2019
عاصم سلیم باجوہ کو 4 سال کے لیے سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا فوٹو: فائل

سابق ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے جب کہ ان کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، عاصم سلیم باجوہ کو 4 سال کے لیے اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے جب کہ ان کی مدت ملازمت جوائنگ کی تاریخ سے شمار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ سابق ترجمان پاک فوج اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں