کوسٹل ہائی وے پر کوچ کھائی میں گرگئی نیوی اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق

کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں کراچی منتقل کردیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر بیلہ


ویب ڈیسک November 26, 2019
بس میں سوار تمام 38 افراد پاک بحریہ کے اہلکار اور ان کے اہلخانہ تھے ۔ فوٹو: فائل

مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ کھائی میں گرنے سے پاک بحریہ کے اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے اورماڑہ جانے والی مسافر کوچ کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ، کوسٹ گارڈ اور ایدھی رضاکاروں نے حصہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ جمیل بلوچ کے مطابق بس میں سوار تمام 38 افراد پاک بحریہ کے اہلکار اور ان کے اہلخانہ تھے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں