شاہ رخ اور کترینہ نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

کنگ خان چنائی ایکسپریس کی کامیابی کے بعد سپر مالدار شخصیات کی فہرست میں بھی شامل


INP October 27, 2013
بھارتی رپورٹ کے مطابق کنگ خان کی جائیداد چار ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ فوٹو: فائل

کروڑوں شائقین کے دلوں پر راج کرنیوالے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور حسینہ کترینہ کیف نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی ادارے کی سروے رپورٹ کے مطابق کنگ خان اور کترینہ کیف مقبولیت کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں، بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی آخری بار فلم ''جب تک ہے جان'' میں جلوہ گر ہوئی تھی اور شائقین نے دونوں فنکاروں کی اداکاری کو بیحد سراہا تھا، خاص طورپر فلم کے گانوں نے بیحد مقبولیت حاصل کی۔



دوسری جانب بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھارت کی سپر مالدار شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق چنائے ایکسپریس کے زبردست بزنس کرنے پر موصوف خود بھی اچھے خاصے مالدار ہو گئے ہیں، حال ہی میں شائع ہونے والی بھارتی رپورٹ کے مطابق کنگ خان کی جائیداد چار ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کیوجہ سے ان کا نام بھی بھارت کے سپر امیروں کی لسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔