بھارت میں ماں کی شیر خوار کے ہمراہ ٹرین کے آگے کود کر خودکشی بچی محفوظ

10 ماہ کی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی


ویب ڈیسک November 26, 2019
22 سالہ سویتا کی شادی ڈیڑھ سال قبل ہوئی تھی۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

بھارت میں نوجوان ماں نے 10 ماہ کی بچی کے ہمراہ تیز رفتار ٹرین کے سامنے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تاہم خوش قسمتی سے بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ہوسپور ریلوے اسٹیشن پر برق رفتاری سے آنے والی ایک ٹرین کے سامنے 22 سالہ ماں نے 10 ماہ کی بیٹی کے ہمراہ کود کر خود کشی کرلی۔

سر، کندھے اور کمر کی ہڈیاں بری طرح ٹوٹنے کی وجہ سے ماں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تاہم معجزانہ طور پر 10 ماہ کی بچی کو معمولی خراشیں آئی ہیں۔ ماں اور بیٹی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ماں کی شناخت سویتا کے نام سے ہوگئی ہے جس کی ڈیڑھ سال قبل ہی 33 سالہ مورالی سے شادی ہوئی تھی تاہم دونوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوسکی تھی اور آئے دن جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ بچی کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کم عمر میں شادی، غربت اور گھریلو مسائل کی وجہ سے خواتین میں خود کشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں