گجنی سے شہرت پانیوالی اداکارہ آسین 28 برس کی ہوگئیں

آسین 26اکتوبر 1985 کو کیرالہ میں پیدا ہوئیں، تامل فلموں پر کئی سال تک راج کیا


APP October 27, 2013
سالگرہ تقریب میں سلمان خان ، عامر خان، سونم کپور سمیت دیگر کی شرکت۔ فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ آسین نے اپنی 28ویں سالگرہ منائی۔

آسین 26اکتوبر 1985کو کیرالہ میں پیدا ہوئیں۔ فنی کیرئیرکا آغاز بھارت کی سائوتھ فلم انڈسٹری سے کیا۔ آسین نے 2004ء سے 2008ء تک تامل فلموں پر راج کیا۔ بالی ووڈ میں آسین کی آمد 2008میں فلم گجنی میں عامر خان کے ساتھ ہوئی، گجنی ہی کی بدولت آسین کو فلم فئیر سمیت کئی ایوارڈز ملے۔



آسین کی مشہور فلموں میں گجنی کے علاوہ ریڈی، ہائوس فل ٹو، کھلاڑی 786اور بول بچن بھی شامل ہیں جو سب کی سب سپرہِٹ رہیں۔ برتھ ڈے پارٹی میں سلمان خان، عامر خان، اکشے کمار، اجے دیوگن،جان ابراہم، جیکولن فرنانڈس اور سونم کپورسمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔