سیف کا بہن سوہا کو 40 سال کی عمر میں شادی کرنیکا مشورہ

والدہ کے پہلی بار کہنے پر شادی کر لیتی تو آج میرے 20 بچے ہوتے، سوہا علی


INP October 27, 2013
والدہ روز کہتی ہیں کہ مجھے اب شادی کر لینی چاہیے, سوہا علی. فوٹو: فائل

42 سال کی عمر میں بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپور سے دوسری شادی کرنیوالے سپر اسٹار سیف علی خان نے چھوٹی بہن سوہا علی کو 40سال کی عمر میں شادی کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 34سالہ سوہا علی کا کہنا ہے کہ ان کے بڑے بھائی نے مشورہ دیا ہے کہ میں 40سال کی عمر میں شادی کروں، وہ کہتے ہیں شادی ایک اہم اور سنجیدہ ذمے داری ہے اور جب تک انسان 40برس کا نہ ہوجائے اس ذمے داری کو حقیقی طور پر نہیں سمجھ سکتا، اس لیے مجھے 40سال کی عمر میں شادی کرنی چاہیے۔



سوہا علی کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو بھائی 40سال کی عمر میں شادی کا مشورہ دے رہے ہیں جب کہ دوسری جانب والدہ روز کہتی ہیں کہ مجھے اب شادی کر لینی چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ ان کی والدہ روز روز شادی کا بول کر اب تھک چکی ہیں اور اب انھوں نے مجھے میرے حال پر ہی چھوڑ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔