جدید دور میں فارمولا فلمیں نہیں چل سکتیں احسن خان

فلم بینوں کا شعور بیدار ہو چکا ہے، اب ہمیں وقت کی ضرورت کو سمجھنا ہو گا،اداکار

غیرمعیاری فلمیں بنانیوالے اپنا پیسہ اور فلم بینوں کا قیمتی وقت ضایع نہ کریں۔ فوٹو: فائل

معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم بینوں کا شعور اب بیدار ہو چکا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فارمولا فلمیں نہیں چل سکتیں۔

ان خیالات کا اظہار احسن خان نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم بین بھی اس کے خواہش مند ہیں کہ ان کے ملک میں بین الاقوامی معیارکی فلمیں بنائی جائیں اور ان کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے، اب ہمیں وقت کی ضرورت کو سمجھنا ہو گا، اچھی اور غیرمعیاری فلمیں دنیا بھر میں بنتی ہیں لیکن ہمارے ہاں اس روایت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔




اگرپاکستان فلم انڈسٹری کو شدید بحران سے باہر نکالنا اور ویران نگارخانوں اور سینما گھروں کو آباد کرنا ہے تو ہمیں اپنے معمول سے ہٹ کر فلمیں بنانا ہونگی۔ اب غیرمعیاری فلمیں بنانیوالے اپنا وقت اور پیسہ ضایع کرنے کے ساتھ ساتھ فلم بینوں کا قیمتی وقت ضایع نہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ فلم ایک بہترین تفریح کے ساتھ بہت منافع بخش کاروبار بھی ہے، اگر اس کام کو نیک نیتی سے کیا جائے تو اس سے بھاری مالی فائدہ بھی ہوتا ہے جس کی مثال ہم حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں کے بزنس سے دے سکتے ہیں۔
Load Next Story