کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکارسمیت7 افراد ہلاک

آرام باغ،ملیرہالٹ،مچھرکالونی میں بھی ہلاکتیں،سہراب گوٹھ پل کے قریب سے لاش ملی


Staff Reporter September 02, 2012
آرام باغ،ملیرہالٹ،مچھرکالونی میں بھی ہلاکتیں،سہراب گوٹھ پل کے قریب سے لاش ملی۔ فوٹو: فائل

QUETTA: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک اور متحدہ کے کارکن سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ کالونی سیکٹرE مکان نمبر E/33 میں رہائش پذیر 29 سالہ محمد شفیق کو موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرارہوگئے۔

ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی نے بتایا کہ شفیق کے پاس اس کا دوست جو رکشا چلاتا ہے ملنے آیا تھا اور دونوں دوست رکشا نمبر D-58094 میں بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان جو کہ نقاب لگائے ہوئے تھے قریب آئے اور شفیق کو نشانہ بنایا جبکہ اس کے دوست کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے ، انھوں نے بتایا کہ مقتول پولیس کا زیر تربیت اہلکار تھا،ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی سونا علی چوک حاجرہ اسکول کے قریب رہائش پذیر 35 سالہ ہاشم کو نامعلوم ملزمان نے گھر سے باہر بلا کر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، ایس ایچ او مدد علی زرداری کا کہنا ہے کہ مقتول ماہی گیر اور 2 بچوں کا باپ تھا جبکہ اس کا فشری میں کسی سے لین دین کا تنازع چل رہا تھا،ملیر ہالٹ کھوسہ گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل پر جانے والے 35 سالہ جلیل احمد کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

اے ایس آئی شہزاد نے بتایا کہ مقتول سول ایوی ایشن کا ملازم تھا،کینٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب مونا لیزا ہوٹل کے کمرہ نمبر117 میں رہائش پذیر 30 سالہ سیف اﷲ ولد زاہد محمود ہوٹل کے کمرے میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ،آرام باغ تھانے کی حدود برنس روڈ نالے کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار25 سالہ محمد فواد ولد عبد الواحد ہلاک جبکہ اس کا ساتھی65سالہ محمد شفیع کچھی ولد محمد صدیق زخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق مقتول کلاکوٹ یوسی10کے سابق کونسلر عبد الستار بلوچ کا بھتیجا لیاری گینگ وار کے ملزمان کا ساتھی تھا ، مقتول کو اس کے تعاقب میں آنے والے اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے ۔

نیٹی جیٹی پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ محمد یونس کچھی ولد حاجی ابو بکر ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق مقتول نیوکلری لیاری کا رہائشی اور کچھی رابطہ کونسل کا عہدیدار تھا،ایف بی انڈسٹریل کے علاقے سہراب گوٹھ پل کے قریب فٹ پاتھ سے 22 سالہ شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا ہے،ایم اے جناح روڈ ڈینسو ہال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے30 سالہ غلام رسول بلوچ ولد مراد علی بلوچ زخمی ہوگیا،لانڈھی مجید کالونی سیکٹر2کے رہائشی32 سالہ مصور ولد نذیر احمد کو نامعلوم افراد نے گھر کے قریب فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،بلدیہ ٹاؤن کے علاقے نواب کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ یونٹ 112-Bکاکارکن پرویز شدید زخمی جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ مستان خان زخمی ہوگیا ۔

عزیز آباد کے علاقے کریم آباد مینا بازار کے قریب پولیس کی اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 40 سالہ ظفر اقبال زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جبکہ گلبہار نمبر ایک پاسبان محلہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ماجد ولد احمد زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ، زخمی ہونے والا ملیر کا رہائشی ہے جبکہ عزیز بھٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا ۔

زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی ناصر جمپ شادی ہال کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے موٹر سائیکل سوار30 سالہ دانش ولد اختر زخمی ہو کر موٹر سائیکل سمیت گر گیا جس کے نتیجے میں اس کے ساتھ سوار اس کی اہلیہ گرنے سے زخمی ہو گئی۔نیٹی جیٹی پل پر کچھی رابطہ کونسل کے عہدیدار کی ہلاکت کے خلاف لیاری کے مکینوں نے رات گئے ماڑی پور روڈ پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کرا دیا تھا جبکہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی ، رات گئے تک احتجاج جاری تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |