شاہد اور سوناکشی کی فلم ’’آر راج کمار‘‘ کے گانے کی وڈیو جاری

فلم میں شاہد اور سوناکشی کے ساتھ سونو سوڈ اور پونم جھاور اہم کردار ادا کر رہی ہیں


APP October 27, 2013
عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور بحیثیت مہمان اداکارہ آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی. فوٹو: فائل

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی فلم ''آر راج کمار'' کے نئے گانے کی وڈیو جاری کر دی گئی۔

''ساڑھی کے فال سا کبھی میچ کیا رے'' کے بولوں پر مبنی اس گانے کو نقاش عزیز اور انتارا مترا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ فلم میں شاہد اور سوناکشی کے ساتھ سونو سوڈ اور پونم جھاور اہم کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور بحیثیت مہمان اداکارہ آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور آر راج کمار رواں سال چھ دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔