نوابشاہ آوارہ کتوں کا حملہ 3بچے زخمی اسپتال داخل
خالد، مزمل اور صحبت، زرداری ہاؤس کے قریب کھیل رہے تھے، کتوں نے حملہ کر دیا
KHANPUR:
نواب شاہ زرداری ہاؤس کے قریب آوارہ کتوں نے3بچوں کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔
پی ایم سی اسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سمیرا کالونی کے رہائشی 3 بچے 5 سالہ خالد تینو، 4 سالہ مزمل کھوکھر اور 6 سالہ صحبت مگسی، زرداری ہاؤس کے قریب حسین روڈ پر کھیل رہے تھے کہ آوارہ کتوں کے غول نے ان پر حملہ کردیا۔
بچوں کی چیخ و پکار پر راہگیروں نے کتوں کو بھگا دیا اور بچوں کو اسپتال پہنچایا جہاں کتے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں تھی جس پر بچوں کے والدین انھیں نجی اسپتال لے گئے۔ واضح رہے کہ پیپلز میڈیکل کالج اسپتال میں گزشتہ 2ماہ سے کتے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں ہے جسکی وجہ سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔