جے یوآئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ پرنامعلوم افراد کا حملہ

حملہ کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے


ویب ڈیسک November 27, 2019
زخمیوں کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منقل کردیا گیا ہے فوٹوفائل

PARIS: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پر نامعلوم افراد نے مسلح راڈوں سے حملہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پر نامعلوم افراد نے آہنی راڈوں سے حملہ کردیا تاہم مفتی کفایت اللہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ حملہ کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے جب کہ حملے میں مفتی کفایت اللہ، ان کے دونوں بیٹے اور ایک ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مفتی کفایت اللہ کے بھائی حبیب الرحمان نے واقعے کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ مفتی کفایت اللہ اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ اسلام آباد سے مانسہرہ آرہے تھے کہ بیدرہ انٹر چینج پر ان کی گاڑی کو دوسری گاڑی نے ٹکر مار کر روکا اور 5 نامعلوم افراد نے آہنی راڈوں سے حملہ کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |