حکومتی دباؤ باوانی شوگر ملز نے بوائلر اسٹارٹ کر دیے کسانوں کا گنا دینے سے انکار

نومبر کے پہلے ہفتے میں کریشنگ شروع کی جائیگی، علاقے میں گنے کا سروے


Nama Nigar October 27, 2013
باقاعدہ کریشنگ کا آغاز نومبر کے پہلے ہفتے میں شروع کرنے کا امکان ہے۔فوٹو: فائل

باوانی شوگر ملز تلہار کی انتظامیہ نے ملز کے بوائلر چلا دیے، نومبر کے پہلے ہفتے میں ملز چلانے کا امکان ، آبادگاروں نے باوانی شوگر ملز کو گنا فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

شوگر ملز پر لاکھوں روپے واجبات ہیں جو فوری طور پر ادا کیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سخت احکام کے بعد شوگر ملز تلہار کی انتظامیہ نے ملز کے بوائلر کو آگ لگا دی، باقاعدہ کریشنگ کا آغاز نومبر کے پہلے ہفتے میں شروع کرنے کا امکان ہے۔



باوانی شوگر ملز انتظامیہ نے اپنے تمام سیکٹر انچارج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں گنے کی فصل کی سروے شروع کرکے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ دیں تاکہ ملز کریشنگ شروع کرسکے، جبکہ تلہار میں اس سال گنے کی پیداوار کم ہوئی ہے۔دوسری جانب آبادگار رہنمائوں کا کہنا ہے کہ باوانی شوگر ملز نے ابھی تک آبادگاروں کو گزشتہ سال کے واجبات ادا نہیں کیے، اگر واجبات فوری طور پر ادا نہیں کیے تو ملز کو گنے کی فراہمی بند کر دینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔