باجوڑ ناواگئی پر افغانستان سے میزائل حملہ2افراد جاں بحق

باٹوار میں 3 جنگجو ہلاک،تحریک طالبا ن کا پشاور بم دھماکے سے اظہار لاتعلقی


Numainda Express September 02, 2012
باٹوار میں 3 جنگجو ہلاک،تحریک طالبا ن کا پشاور بم دھماکے سے اظہار لاتعلقی۔ فوٹو: فائل

GILGIT: باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواگئی پر افغانستان کی طرف سے میزائل حملے میں 2افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے ،تحصیل سلارزئی میں نویں روز بھی امن لشکر اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں جس میں اہم کمانڈر سمیت3 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کے مطا بق تحصیل ناواگئی کے علاقے براکمانگرہ پر افغانستان کی طرف سے دو میزائل داغے گئے جو ایک پک اپ گاڑی کے قریب آگرے جس سے لیاقت خان اور یاں گل جاں بحق جبکہ شیر خان،محیب گل،وحید جان شدید زخمی ہو گئے جنہیں خار کے اسپتال منتقل کر دیا گیا،اسپتال کے ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت نا زک ہے، دوسری طرف تحصیل سلارزئی علاقہ باٹوار، بگندیل اور تندو ڈاک میں امن لشکر اور سیکیورٹی فورسز نے نویں روز افغان شدت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائیاںکیں۔

فورسز کے ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کو پسپا کر کے درجنوں شدت پسندوں کو گھیرے میں لیا گیا ہے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور بھاری توپ خانے سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ،تازہ کارروائیوں میں شاہد عمراور حذیفہ نامی اہم دو کمانڈروں سمیت تین شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، فورسز اور سلارز ئی قومی لشکر کے رضاکاروں نے عسکریت پسندوں کے زیر کنٹرول علاقوں کی طرف پیش قدمی شروع کر دی۔

مقامی لوگوں کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے، ہفتہ کے روز بھی بہت سے لوگ مختلف مقامات پر منتقل ہوگئے۔آئی این پی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پشاورکے علاقے متنی میں ہونے والے بم دھماکے سے لاتعلقی ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ طالبان عوامی مقامات پرحملے نہیں کرتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |