زمین پر قبضے کی کوشش کرنے پر بااثر افراد کیخلاف مظاہرہ

کاشت کاری کرتے ہیں، بے دخل کرنے کیلیے ہراساں کیا جارہا ہے، منیر برھمانی


Numainda Express October 27, 2013
حیدرآباد: رکن سندھ اسمبلی کیخلاف ہیومن رائٹس فورم کے کارکن پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں ۔ فوٹو : شاہد علی/ ایکسپریس

زرعی زمین پر بااثر افراد کے قبضہ کی کوشش کیخلاف پاکستان ہیومن رائٹس فورم کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

جس میں شریک افراد بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے زمین پر قبضہ کرنیوالے افراد کیخلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ احتجاج میں شامل منیر احمد برہمانی نے بتایا کہ اس کے والد کی 4ایکڑ زرعی زمین دیھ کلہوڑا دادو میں واقع ہے اور یہ زمین ممبر سندھ اسمبلی پیر مجیب الرحمٰن کی زمینوں کے برابر ہے جسے وہ لوگ کوڑیوں کے دام خریدنا چاہتے ہیں۔



جس کے لیے وہ زمین پر قبضہ کرنے سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن پولیس اس کی کوئی مدد نہیں کررہی ہے۔ اُس نے بتایا کہ یہ زمین گزشتہ 6برس سے ان کے پاس ہے اور وہ اس پر کاشت کاری کرکے اپنے بچوں کا گزر بسر کرتے ہیں لیکن بااثر افراد انھیں زمین سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں اور وہ انھیں مختلف طریقوں سے ہراساں کررہے ہیں۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انھیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں