5 برس میں عوام کی تقدیر بدل دیں گے پرویز رشید

پاکستان کو خوشحال ملک بنایا جائے گا، نواز شریف کو سندھ کے نوجوانوں پر فخر ہے،وفاقی وزیر اطلاعات


Nama Nigar October 27, 2013
نوجوان ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک کا مستقبل ہیں۔ ۔وزیراطلاعات۔فوٹو: فائل

UMERKOT: 5 برس میں عوام کی تقدیر بدل دینگے، پاکستان کو خوشحال اور مضبوط ملک بنائیں گے۔

نواز شریف کو سندھ کے نوجوانوں پر فخر ہے اور انھوں نے نوجوانوں کے لیے پرائم منسٹریوتھ پروگرام کا آغاز کیا جس کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ اور انھیں ہنر مند بنایا جائے گا تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں فعال کردار ادا کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے نواب شاہ کے مقامی ہوٹل میں یوتھ ونگ سندھ کے کنونشن کے شرکا سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک کا مستقبل ہیں۔



یوتھ ونگ سندھ کے کنونشن سے صوبائی صدر راجہ انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کو اب 5 سال انتظار کرنا چاہیے وہ جنگ اور معرکے کی بات چھوڑ کر عوام کی خدمت کریں، ۔کنونشن سے اللہ داد بروہی، آغا عاصم، راحیلہ ، اسلم ، قابل زرداری، منان مینگل، شوکت مینگل ودیگر نے خطاب کیا، راجا خلیق الماں انصاری نے یوتھ ونگ گرلز سندھ کے لیے راحیلہ شر کو صوبائی نائب صدر اور شہلہ چاچڑ کو نواب شاہ کے لیے آرگنائزر مقرر کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔