چاغی میں پاک ایران ریلوے ٹریک بحال نہ ہوسکا

ٹریک کی بحالی تک مالبردار ٹرینوں کی سروس معطل رہےگی

ٹریک کی بحالی تک مالبردار ٹرینوں کی سروس معطل رہےگی، فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع چاغی میں6 دن گزر جانے کے باوجود پاک ایران ریلوے ٹریک بحال نہیں ہوسکا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع چاغی میں پاک ایران ریلوے ٹریک کی بندش کو آج چھ روز ہوگئے ہیں تاہم اب تک ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔گزشتہ دنوں بارشوں کے بعد دالبندین اور نوکنڈی کے سیلابی ریلے میں ٹریک بہہ گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ریلوے زیادہ متاثر اور عملہ کے کمی کے باعث ٹریک کو بحال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، ٹریک کی بحالی تک مالبردار ٹرینوں کی سروس معطل رہےگی۔
Load Next Story