پہلی ٹیسٹ فتح کی61 ویں سالگرہ کے دن پاکستان کو بدترین شکست

پاکستانی ٹیم نے 26 اکتوبر1952 کو روایتی حریف بھارت کو لکھنئو میں کھیلے گئے میچ میں اننگز اور 43 رنز سے روند دیا تھا

نذر محمد نے ناقابل شکست 124 کی اننگز کے دوران 515 منٹ تک کریز پر قیام کر کے بیٹ کیری کیا ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کو پہلی ٹیسٹ فتح کی61 ویں سالگرہ کے دن بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


ٹیم نے 26 اکتوبر1952 کو روایتی حریف بھارت کو لکھنئو میں کھیلے گئے میچ میں اننگز اور 43 رنز سے روند دیا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پاکستان کا دوسرا ٹیسٹ تھا، اس فتح کے ہیرو فضل محمود نے پہلی اننگز میں 52 رنز کے عوض 5 اور دوسری میں 42 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا، نذر محمد نے ناقابل شکست 124 کی اننگز کے دوران 515 منٹ تک کریز پر قیام کر کے بیٹ کیری کیا تھا، وہ تاریخ کے پہلے کرکٹر تھے جنھوں نے میچ کے تمام دن فیلڈ میں گزارے۔ اب26اکتوبر 2013کو پاکستانی ٹیم پروٹیز کیخلاف اننگز اور 92رنز کی شکست کا شکار ہوئی۔
Load Next Story