افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 17 طالبان ہلاک 7 زخمی

صوبے ہلمند میں جاری سرچ آپریشن میں بری فوج کے ساتھ افغان فضائیہ نے بھی حصہ لیا


ویب ڈیسک November 27, 2019
صوبے ہلمند کے طالبان کے زیر تسلط علاقوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ فوٹو : فائل

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 17 طالبان جنگجو مارے گئے جب کہ 7 زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں عسکریت پسندوں کیخلاف جاری آپریشن میں 17 طالبان ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ افغان سیکیورٹی فورسز کو بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ اور گولا بارود بھی ملا ہے۔

ملٹری آپریشن چیف جنرل حُکم خان نے میڈیا کو بتایا کہ صوبے ہلمند کے ضلع مارجہ میں افغان فضائیہ اور بری فوج کے جوانوں نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

جنرل حکم خان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضلع میں طالبان جنگجو گزشتہ 4 برس سے قابض تھے تاہم اب یہ علاقہ واگزار کرالیا گیا ہے۔ افغان فوج کی اس ضلع سے پیوستہ طالبان کے دیگر ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

فوجی آپریشن کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ طالبان کی جانب سے ضلع مارجہ میں افغان فوج کی کارروائی اور جنگجوؤں کی ہلاکت کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں