مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے پاکستان

عالمی برادری کو دیرینہ تنازع کے حل میں مدد دینی چاہیے ، نامزد سیکریٹری خارجہ عبدالباسط

بین الاقوامی برادری کو کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل میں مدد دینی چاہئے،نامزد سیکریٹری خارجہ۔فوٹو:فائل

نامزد سیکریٹری خارجہ اور جرمنی میں پاکستان کے سفیر عبد الباسط نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے مستقل حل پر زور دیا ہے۔

برلن میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے جنوبی ایشیا میں قابل عمل اور دیر پا امن کیلیے مسئلہ کشمیر کے حل کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل میں مدد دینی چاہئے تاکہ جموں کشمیر کے عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کر سکیں۔




ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا جائزہ پیش کیا۔ انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالے قوانین کی مذمت کی اور ان کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story