امریکی ڈرون گرادیے جائیں تو قیامت نہیں آئیگی حافظ سعید
نواز شریف ابھی امریکی دورہ مکمل کر کے واپس نہیں پہنچے کہ ڈومورکا مطالبہ کر دیاگیا
ISLAMABAD:
جماعتہ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکاکے ڈرون اگرگرا دیے جائیں توکوئی قیامت نہیں آئے گی،انصاف پسند دنیا پاکستان کے ساتھ ہے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان ایک خودمختارملک ہے،وزیراعظم نواز شریف ابھی امریکاسے دورہ مکمل کرکے واپس نہیں پہنچے تھے کہ امریکانے ڈومورکامطا لبہ کردیا،امریکانے نوازشریف کے آگے جماعتہ الدعوۃ کے خلاف کارروائی کاجو مطالبہ رکھاہے اگرکوئی کارروائی ہوئی تو عدالت سے رجوع کریں گے ،عدالتوں نے پہلے بھی ہمیں انصاف دیاہے اوراب بھی عدالتوں پر پورایقین ہے،امریکاکو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں پاکستانی عدالتوں اورعالمی اداروں کااحترام کرے کیونکہ پاکستان کی عدالتیں اور عالمی ادارے جماعتہ الدعوۃ کوایک انسانی حقوق کی علمبردار جماعت قرار دے چکے ہیں جبکہ امریکاکوڈرون حملوں کی وجہ سے جنکی مجرم قراردے چکے ہیں۔
آن لائن کے مطابق حافظ سعیدنے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت نے66سال سے مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ فوجی قبضہ کررکھاہے ، نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اورآئے دن اجتماعی قبریں برآمدہورہی ہیں، مظلوم کشمیریوں کا طویل عرصہ سے لازوال قربانیاں پیش کرناقابل تحسین ہے،تحریک آزادی کشمیرکوسبوتاژکرنے کی بھارتی سازشیں ناکام ہوچکیں،حکومت پاکستان کو کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیناچاہیے۔