خیبرپختونخوا حکومت کو سیاسی امور کا تجربہ نہیں مولانا فضل الرحمن

طالبان مذاکرات میں سنجیدہ ہیں،کے پی کے حکومت کی وجہ سے معاملہ متاثرہو سکتا ہے

سنجیدہ معاملات کے حل کیلیے یہ کوئی زیادہ عقل مند لوگ نہیں۔سربراہ جے یو آئی ف ۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم مرکز پر دباؤ ڈالنے والے معاملات نہیں جانتے۔

طالبان مذاکرات میں سنجیدہ ہیں'خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مذاکرات کرنے کیلیے مرکز پر دبائو ڈالنے سے مذاکراتی عمل سبوتاژہو سکتاہے۔ ہفتے کو یہاں جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت کو سیاسی امور کا کوئی تجربہ نہیں ، سنجیدہ معاملات کے حل کیلیے یہ کوئی زیادہ عقل مند لوگ نہیں۔




مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ امریکا سے موجودہ حکومت کے پہلے مذاکرات سے فوری نتائج اخذنہیں کرنے چاہئیں۔ بلدیاتی انتخابات کیلیے حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنا چاہیے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ جے یو آئی کی اے پی سی میں جوقبائلیوںکا جرگہ بتایا گیا تھا ،وہ امن کے لیے کوششیں کر رہا ہے، حکومت کی جانب سے مذاکرات نہیں کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلیے مشاورت کی جائے تو بہتر ہوگا ۔
Load Next Story