امریکا ڈرون حملے روکنے پرغورکررہاہےخلیجی اخبار
باضابطہ اعلان نہیں،خفیہ دستاویزات کے ذریعے پاکستان کوآگاہ کیاجائے گا،رپورٹ
خلیجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں ڈرون حملے روکنے پر غور شروع کردیا ہے ۔
اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی متعدد درخواستوں اور القاعدہ کی کلیدی قیادت کے خاتمے کے بعد امریکا نے پاکستان میں ڈرون حملے بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔
اخبار کے مطابق حملے روکنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جائے گا بلکہ ایک خفیہ دستاویز کے ذریعے پاکستانی حکام کو اس فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا ۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اورافغانستان میں 2014ء میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں پاکستان اہم کردار ادا کرے گا۔