کراچی آپریشن کارخ متحدہ کے بے گناہ کارکنوں کی طرف موڑ دیا گیا رابطہ کمیٹی

بلاجواز گرفتاریوں اور دوران حراست تشدد کے واقعات نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پرسوالیہ نشانہ لگا دیا ہے


Monitoring Desk October 27, 2013
دلشاد احمد خان شدید دماغی چوٹ کے باعث کوما میں ہے،رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

رابطہ کمیٹی متحدہ نے الزام لگایا ہے کہ کراچی آپریشن میں پکڑے گئے کارکن کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جبکہ رینجرز کا کہناہے کہ دلشاد احمد خان کو ایک ہی دن حراست میں رکھا گیا اور بالکل صحیح حالت میں اس کے بھائی کے حوالے کیاگیا۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ بلاجواز گرفتاریوں اور دوران حراست غیر انسانی تشدد کے واقعات نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پرسوالیہ نشانہ لگا دیا ہے۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق دلشاد احمد خان شدید دماغی چوٹ کے باعث کوما میں ہے، اس کی دونوں رانوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اورٹانگوں میں خون جماہواہے جبکہ دیگراعضاپرشدید تشدد کے نشانات ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین نے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیامگرایسا معلوم ہوتاہے کہ جرائم پیشہ عناصر،بھتہ خوروں اور قاتلوں کے بجائے اب اس کا رخ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں