سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آتشزدگی

ہوٹل میں 180 پاکستانی عمرہ زائرین مقیم تھے جنہیں دوسرے ہوٹل پر منتقل کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 27, 2019
آتشزدگی میں تمام عمرہ زائرین محفوظ رہے۔ فوٹو : ٹویٹر

سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ٹھہرے ہوئے پاکستانی عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آگ لگ گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ کے المسفلہ محلے کے ایک ہوٹل میں اچانک بھڑک اُٹھی، اس ہوٹل میں 180 پاکستانی عمراہ زائرین قیام پذیر تھے جنہیں بحفاظت دوسرے ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ہوٹل کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

مکہ ریجن کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فائر بریگیڈ عملے کے بروقت پہنچنے اور سبک رفتار امدادی کاموں کے باعث بڑا نقصان نہیں ہوا، پاکستانی عمرہ زائرین محفوظ ہیں جنہیں دوسرے ہوٹل منتقل کیا ہے۔

Saudia Fire in hotel 1

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں آگ چوتھی منزل کے ایک کمرے میں گیزر پھٹنے سے لگی، واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ہوٹل انتظامیہ غفلت کی مرتکب پائی گئی تو سخت کارروائی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں