نوجوانوں کے ہاتھوں پکڑا جانے والا ڈکیت اپنی ہی گولیاں لگنے سے ہلاک

ناظم آبادمیں2ڈکیت شہری سے110 بائیک چھین کرفرار ہو رہے تھے، نوجوان نے ایک ڈکیت کودبوچ لیا،دوسراڈکیت بائیک لیکرفرار


Staff Reporter November 28, 2019
راہ گیروں نے ڈکیت پرتشددشروع کردیا،ڈکیت نے اسلحہ نکال کرفائرنگ کردی،ایک گولی ران اوردوسری پیٹ میں لگ گئی فوٹو:فائل

ناظم آباد میں نوجوان سے موٹرسائیکل چھین کرفرارہونے والے ایک ڈکیت کو نوجوان اور علاقہ مکینوں نے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنادیا جب کہ پکڑے جانے والے ڈاکو نے شہریوں کے مزاحمت پر فائرنگ کی جس سے وہ خود زخمی ہونے کے بعد دوران علاج دم توڑگیا۔

بدھ کی صبح ناظم آباد تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر3 نور اسلام مسجد کے قریب 2 مسلح ڈکیت اسلحہ کے روز پر نوجوان سے اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ نوجوان نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے نوجوان کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگیا، نوجوان کی جانب سے ایک ڈاکو کودبوچے جانے پر مکین اور راہ گیر بھی موقع پر پہنچ گئے ڈاکوکو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

اس دوران ڈاکو نے مزاحمت پر اپنی پستول سے 3 گولیاں چلائیں جن میں سے2 گولیاں ڈکیت کی ران اور پیٹ میں لگیں جسے سے ڈکیت شدید زخمی ہو گیا اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شدید زخمی ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی ڈاکو دوران علاج دم توڑگیا۔

ناظم آباد تھانے کے ڈیوٹی آفیسر ارشد عباسی نے ایکسریس کو بتایا کہ الوہاب ریزیڈینسی کا رہائشی 23 سالہ اعراز احمد ولد ریاض احمد اپنے بھائیوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آرہا تھا کہ2 مسلح ڈکیت اس سے اس کی 110 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے ایک ڈاکو کو نوجوان نے پکڑلیا، اسی دوران مکین اور راہ گیروں نے پکڑے جانے والے ڈکیت کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا شہریوں کی مزاحمت پر ڈاکو نے فائرنگ کی ہے جس سے وہ خود زخمی ہونے کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔

ہلاک ڈاکو کے پاس سے قومی شناختی کارڈ ملا ہے جس سے اس کی شناخت شیر محمد ولد مسکین کے نام سے کر لی گئی ہے ہلاک ڈکیت کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں