
کراچی کے علاقے سکھن تھانے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی جہاں متوفی کی شناخت کانسٹییل محمد فیصل کے نام سے کرلی گئی۔
ایس ایچ او سکھن عدیل شاہ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا نوجوان صبح تھانے سے ڈیوٹی پرروانہ ہو رہا تھا کہ اسی دوران وہ پولیس اہلکار فیصل واش روم کی جانب گیا جہاں محمد فیصل سے ایس ایم جی سے اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی ماتھے پر گولی لگنے سے پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا،متوفی پولیس اہلکار شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی تھا پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔