مشرف کیس و آرمی چیف توسیع معاملہ وکلا کا آج ہڑتال کا اعلان

اسلام آبادہائیکورٹ بارایسوسی ایشن اور اسلام آبادبارایسوسی ایشن نے بھی آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔


News Agencies/Numainda Express November 28, 2019
اسلام آبادہائیکورٹ بارایسوسی ایشن اور اسلام آبادبارایسوسی ایشن نے بھی آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ (فوٹو: فائل)

THARPARKAR: آرمی چیف کو توسیع دینے اور مشرف کا فیصلہ رکوانے کیخلاف آج وکلا ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع ، حکومت کی جانب سے عدالتی ریمارکس سامنے آنے پر قواعد میں ترمیم کی۔ پرویز مشرف فیصلہ رکوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی مذمت کرتی ہے اور حکومتی اقدامات پر آج ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔

پاکستان بارکونسل کی کال پراسلام آبادہائیکورٹ بارایسوسی ایشن اور اسلام آبادبارایسوسی ایشن نے بھی آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں