جمائما خان کی دستاویزی فلم ڈرون حملوں کیخلاف کئی گوشے بے نقاب کردیے

دستاویزی فلم ’’ان مینڈ امریکاز ڈرون وار‘‘ میں دکھایا گیا کہ بیگناہ شہریوں کو کس طرح ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے

ڈرون حملوں میں سیکڑوں بیگناہ بزرگ خواتین بچوں سمیت کئی شہری مارے گئے۔ فوٹو:فائل

امریکی ڈرون حملوں کیخلاف جمائما خان کی دستاویزی فلم نے مزید کئی گوشے بے نقاب کردیے۔


سیکڑوں بیگناہ بزرگ خواتین بچوں سمیت کئی شہری مارے گئے' پانچ سال میں ڈرون حملوں میں مارے جانے والے ڈیڑھ ہزار افراد میں صرف 117 عسکریت پسند تھے' ڈرون حملے امریکی عوام کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ ہفتے کو امریکی ڈرون حملوں کیخلاف جمائما خان کی دستاویزی فلم ''ان مینڈ امریکاز ڈرون وار'' میں دکھایا گیا کہ قبائلی علاقوں میں بیگناہ شہریوں کو کس طرح ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 16 سالہ فٹ بال کا شوق رکھنے والا نوجوان طارق عزیز 2011ء میں اسلام آباد آیا اور ڈرون حملوں کیخلاف آواز بلند کی اور جب وہ ایک ہفتے کے بعد واپس گھر گیا تو اسی ڈرون کا نشانہ بن گیا۔

 
Load Next Story