پی سی او ججز نہیں عوام کے سامنے جوابدہ ہیں شرجیل میمن

عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،نوازشریف سندھ میں شکست تسلیم کرچکے


Staff Reporter September 02, 2012
عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،نوازشریف سندھ میں شکست تسلیم کرچکے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم پی سی او ججز نہیں بلکہ عوام کے سامنے جوابدہ ہیں سندھ کے عوام کی خدمت بلا تفریق کر رہے ہیں،ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سندھ بھر میں واضح برتری حاصل کرے گی جبکہ پیپلز پارٹی کے مخالفین کو امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔

سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی اوراس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرکے عملی طور پربھاری مینڈیٹ دیا ہے جبکہ میاں نوازشریف سندھ میں اپنی شکست تسلیم کرچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ عوامی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں،ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دی ہیں جبکہ سابق دور میں برطرف کیے گئے ملازمین کو بحال کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ہر بات کے لیے عوام کو جوابدہ ہیں ، پی سی او ججز کو نہیں ، سندھ کے عوام کے بلا تفریق خدمت جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |