کراچی میں امن کیلیے پی پی متحدہ کا اتحاد ضروری ہے رحمن ملک
امن و امان کی بحالی کیلیے تمام اداروں سے مکمل رابطہ ہے، وفاقی وزیر، کراچی میں گفتگو
وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لیے پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کا اتحاد ضروری ہے ، پری پیڈ سمز بند نہیں کی جارہیں البتہ جعلسازی سے لیے گئے کنکشن کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے ، پی آئی اے کے مسافروں کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو کراچی آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر کراچی آمد کے بعد صحافی رفعت سعید کے گھر ان کی والدہ کی وفات کے لیے تعزیت کے لیے بھی گئے اور بعدازاں انھوں نے ڈی جی ایف آئی اے سے بھی ملاقات کی اور ان سے امن و امان کی صورت حال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی ۔
میڈیا سے بات چیت میں رحمن ملک نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت اقدامات کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں امن و امان کی بحالی کے تمام اداروں سے مکمل رابطہ کیا گیا ہے، کراچی میں قیام امن کے لیے پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کا اتحاد ضروری ہے اور ہم مل جل کر دہشت گردوں کے تمام عزائم کو ناکام بنائیں گے اور شہر کو امن کا گہوارا بنایا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک نے کہا کہ جعلسازی کے ذریعے حاصل کی گئی سموں کے خلاف ایف آئی اے کی مدد سے کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس سلسلے میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاہم اس سے قبل ایسے تمام صارف کو جن کو سموں کے حوالے سے معلومات نہیں ہیں انہیں ڈیڈ لائن دی جائے گی جس کے بعد بھرپور کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔