پشاور میں آئس نشے میں دھت شخص نے ماں اور بیوی کو قتل کردیا

واقعہ میں ملزم کی بیٹی، والد اور ایک بہن شدید زخمی ہوگئے


/احتشام خان November 28, 2019
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے فوٹوایکسپریس

پشاور میں آئس نشہ کرنے والے جنونی شخص نے فائرنگ کر کے ماں اور بیوی کو قتل جب کہ بیٹی، والد اور بہن کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عزت خان ولد ریدی گل سکنہ چرگانو جو پیشے کے لحاظ سے مستری ہے اور بد قسمتی سے آئس نشے کی لت میں مبتلا ہے نے کسی نامعلوم وجہ سے اپنی بیوی، والد، والدہ، بہن اور ایک بیٹی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا جن میں سے والدہ اور بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق اور بیٹی، والد اور ایک بہن شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دونوں مقتولین خواتین کی لاشیں پولیس تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم نے پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے دو بچوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر لیا تھا، تاہم پولیس ٹیم نے نہایت حکمت عملی سے دونوں بچوں کو ملزم کے چنگل سے آزاد کر کے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں