حکمراں اپنی ناکام پالیسیوں سے ملک کو تباہی کے راستے پر لے جارہے ہیں نواز شریف

کراچی کےحالات جان بوجھ کرپرتشددبنادیے گئے،امیر بخش بھٹو اوربرطانوی بزنس مین سرانور پرویزسےالگ الگ ملاقات میں بات چیت.


Numainda Express September 02, 2012
کراچی کے حالات جان بوجھ کر پرتشددبنادیے گئے،امیر بخش بھٹو اور برطانوی بزنس مین سر انور پرویز سے الگ الگ ملاقات میں بات چیت۔ فوٹو: این این آئی

DERA GHAZI KHAN: مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ حکمران اپنی ناکام پالیسیوںکے ذریعے ملک کو تباہی کے راستے پر لے جار ہے ہیں اور تمام مسائل کا حل کرپٹ حکمرانوں سے نجات اور ملک میں فوری عام انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ وہ سندھ کے رہنما ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو اور برطانوی سرمایہ کار ایور پرویز نے الگ الگ ملاقات کے دوران گفتگوکر رہے تھے۔

امیر بخش بھٹو سے ملاقات کے دوران پارٹی امورکے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایاگیاہے کہ ملاقات میںسندھ میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی اور نواز شریف کے دورے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو میں کہا کہ انشا اللہ آئندہ انتخابات میں سندھ سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن یہاں کے حالات جان بوجھ کر پر تشدد بنا دیئے گئے، کراچی کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاتا تو کراچی کے حالات کو پر امن کیا جا سکتا تھا۔ علاوہ ازیں نواز شریف اوربرطانوی سرمایہ کاری ایور پرویز کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امو رپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور نواز شریف نے برطانوی سرمایہ کار کو پنجاب حکومت کے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میںسرمایہ کاری کے بیحد مواقع موجود ہیں اورسرمایہ کاروں کو اس سے بھرپورفائدہ اٹھاناچاہیے۔آئی این پی کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ انتخابات میں جتنی تاخیر ہو گی یہ ملک کیلیے اتنا ہی تباہ کن ہو گا' آج ملک میں نئے صوبوں کا شوشہ چھوڑنے کا نہیں بلکہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور کرپشن کے خاتمے کا وقت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں