لیاری میں آپریشن کے باوجود جرائم پیشہ افراد کی مورچہ بند فائرنگ کئی افراد زخمی

آٹھ چوک میں نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے راکٹ لانچر کی زر میں آکر 3 افراد زخمی ہوگئے۔

لیاری میں دونوں جرائم پیشہ گروپوں کے درمیان صلح کے لئے مقامی سیاسی رہنما اور ایک سابق رک قومی اسمبلی کردار ادا کررہے ہیں۔ ۔ فوٹو: فائل

رینجرز اور پولیس کی جانب سے لیاری میں گزشتہ رات سے جاری سرچ آپریشن کے باوجود مختلف علاقوں میں فائرنگ اور راکٹ حملنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

لیاری کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں شدت آجانے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے، کلا کوٹ، بکرا پیڑی، سنگھو لین، نوالین، چاکیواڑہ، باوا پٹ، حسن لشکری ولیج اور گل پتی لین میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے تمام اہم سڑکوں پر آمد ورفت محدود کردیا ہے، جرائم پیشہ افراد کے گھروں اور پہلے سے حراست میں لئے گئے افراد کی نشاندہی پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جبکہ اس موقع پر خفیہ اداروں کے اہلکار بھی ان کی معاونت کررہے ہیں، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کا اہم ملزم اختر عرف اکو ہلاک جبکہ 30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔


سرچ آپریشن کے باوجود مختلف علاقوں میں دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، آٹھ چوک کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ لانچر داغا گیا جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سائیٹ اور لانڈھی میں بھی پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کئی افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
Load Next Story