کرکٹرز پر زپ والے ٹراؤزر پہننے پر پابندی اطلاق 2015 سے ہوگا

تمام مستقل اور ایسوسی ایٹ ارکان اپنے کھلاڑیوں کے لئے بغیر زپ والے ٹراؤزرز تیار کرائیں، آئی سی سی


ویب ڈیسک October 27, 2013
جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی نے اپنے ٹرازر کی زپ سے بال کو کھرچ کر ٹیمپرنگ کی تھی۔ فوٹو: کرک انفو

آئی سی سی نے کھلاڑیوں پر زپ والے ٹراؤزر پہننے پر پابندی عائد کردی جس کا اطلاق 2015 سے ہوگا۔

کرکٹ سے متعلق ویب سائیٹ سے بات کرتے ہوئے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی نے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تمام مستقل اور ایسوسی ایٹ ارکان کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کے لئے بغیر زپ والے ٹراؤزرز تیار کرائیں۔ 2015 سے کھلاڑی کھیل کے دوران زپ والے ٹراؤزرز کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ دبئی ٹیسٹ کے دوران جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی نے اپنے ٹرازر کی زپ سے بال کو کھرچ کر ٹیمپرنگ کی تھی جس پر میچ ریفری نے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں