نریندر مودی کی انتخابی ریلی کے قریب6 دھماکے 5 افراد ہلاک 24 زخمی

دھماکے اس وقت ہوئے جب نریندر مودی ریلی سے خطاب کےلئے گاندھی میدان پہنچے۔


ویب ڈیسک October 27, 2013
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سٹی ریلوے اسٹیشن پر نصب ایک بم کو ناکارا بنا دیا۔ فوٹو؛ اے این آئی

ISLAMABAD: بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنا میں بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کی انتخابی ریلی کے قریب6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 24 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنا کے گاندھی میدان میں حزب اختلاف کی جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی انتخابی ریلی کے دوران یکے بعد دیگرے 8 معمولی نوعیت کے دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ دھماکے اس وقت ہوئے جب نریندر مودی ریلی سے خطاب کےلئے گاندھی میدان پہنچے۔ 7 دھماکے گاندھی میدان کے اطراف میں ہی ہوئے جب کہ ایک دھماکہ سٹی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 10 پر ٹوائلٹ کے قریب ہوا جس کے باعث ایک شخص ہلاک ہوا۔

ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے وہاں نصب ایک بم کو ناکارا بنادیا جب کہ 8 دھماکوں کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت اور جائے حادثات سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں