انگلینڈ سے سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں بسمہ معروف
انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے، کپتان پاکستان ویمن ٹیم
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے، کوشش ہوگی کہ مضبوط حریف کے خلاف بہتر نتائج فراہم کریں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ویمن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انگلینڈ سے سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں، سیریز آسان ثابت نہیں ہوگی، ون ڈے میچز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اور پوائنٹس کی بڑی اہمیت ہے، ثناء میر کی کمی محسوس ہوگی،انگلینڈ کے خلاف سیریز نیوٹرل وینیو ملائشیا میں ہورہی ہے۔
بسمہ معروف نے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں سیریز پاکستان میں ہی ہوں گی، پاکستان میں سیریز کھیلنے کا اپنا ہی مزا ہے، مجھے سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنا پی سی بی کا معاملہ ہے، چیف سلیکٹر عروج ممتاز سمیت دیگر معاملات پر ثنا میر کےاختلافات کی خبروں کا مجے علم نہیں ،بھارت کی خلاف سیریز کھیلنا چاہتے ہیں، بھارت ایک اچھی ٹیم ہے،بھارت ہم سے سیریز نہیں کھیل رہا جس کے پوائنٹس ہمیں مل جائیں گے،لیکن آگر مقابلہ ہوتا زیادہ اچھا ہوتا۔