ثابت ہوگیا عمران خان نالائق تھے ہیں اور نالائق ہی رہیں گے ترجمان ن لیگ

عمران خان کی نالائقی کی سپریم کورٹ نے بھی بار بار نشاندہی کی، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک November 28, 2019
عمران خان نالائقی اور نااہلی کا بوجھ دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ،مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج کے دن ثابت ہوگیا کہ عمران خان نالائق تھے، نالائق ہیں اور نالائق ہی رہیں گے۔

آرمی چیف مدت ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم کے بیان پر اپنے رد عمل میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج کے دن ثابت ہوگیا کہ عمران خان نالائق تھے، نالائق ہیں اور نالائق ہی رہیں گے ،ان کی نالائقی کی سپریم کورٹ نے بھی بار بار نشاندہی کی لیکن وہ ہمیشہ کی طرح اپنی نالائقی اور نااہلی کا بوجھ دوسروں پر ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جن پر ملک کو لوٹنے کا الزام لگایا، وہ ان پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر پائے، البتہ قوم کے سامنے ہر روز، ہر منٹ اور ہر سکینڈ آپ اپنی نالائقی، جھوٹ اور نااہلی ثابت کررہے ہیں، ان جیسے تاریخی نالائق اور نااہل کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔