زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک November 28, 2019
کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 89 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو:فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 24 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 8 ارب 68 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ 22 نومبر کو ہفتہ کے اختتام پر سرکاری ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 89 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جب کہ 24 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 68 کروڑ 23 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |